تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا۔ مشیر ساحلی امور محمود مولوی

چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا۔ مشیر ساحلی امور محمود مولوی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور مشیر برائے ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے اور چین اور پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں، کوئی بھی قدرتی آفت ہو یا بحران چین ہمیشہ پاکستان کی مدد کیلئے سب سے پہلے آگے آیا۔ چین نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ناصرف سامان بلکہ ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی فراہم کرکے دوطرفہ دوستی کو مزید مستحکم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کا کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات میں بلامقابلہ نومنتخب صدر و دیگر ذمہ داروں کو مبارک باد

https://www.nopnewstv.com/sports-journalis…ssociation-sindh/

چین کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان کو ٹیسٹ کٹس، این 95 ماسک، گلوز اور وینٹی لیٹرز دیگر سامان کے چار بیچ روانہ کرچکا ہے۔ اب تک 12 ہزار ٹیسٹ کٹس، لاکھوں ماسک اور 10 ہزار حفاظتی کٹس پاکستان پہنچ چکے ہیں اور کورونا وائرس کے لیے الگ ہسپتال بنانے کے لیے بھی چینی حکومت نے 40 لاکھ ڈالر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہزاروں کٹس، لاکھوں ماسک اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے۔ کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8 رکنی ٹیم دو ہفتے پاکستان میں گزارے گی اور چینی ڈاکٹرز پاکستانی طبی ماہرین کواپنے تجربات کی روشنی میں کورونا سے نمٹنے کیلئے مشورے دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے