کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سفید پوش عوام کو بھیک میں راشن نہیں، روزگار کی بحالی چاہئیے۔ پاکستانی خوددار قوم ہے، اکثریت زکوۃ و خیرات کا راشن اور قطاریں پسند نہیں کرتی، کشکول پھینک دیا جائے۔ ملک بھر میں اسپرے مہم کے ذریعے حصول روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات اس واحد نُکتہ کو محور بنا کر اٹھانے چاہئیں کہ کاروبار زندگی جلد از جلد بحال ہو جائے۔ کورونا وائرس خوف پھیلانے سے نہیں، عوام کا حوصلہ بڑھانے سے ختم ہوگا۔ پاکستانی ڈاکٹروں کا دستہ ایران اور یورپ بھیجا جائے۔ پاکستان انتہائی غریب ممالک کی غذائی اجناس اور ادویات سے مدد کرے۔ اس سے اچھا موقع پاکستان کو اپنی صنعت و تجارت کو ترقی دینے کا نہیں مل سکتا۔ وبا سے نمٹنے کے بعد فی الفور اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔ عوام حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دے۔ سارے ملک سے گندگی ختم کرنے کے لئے صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: آئی جی سندھ و دیگر عہدوں پر میرٹ و اہلیت کی بنیاد پر افسران تعینات کئے جائیں۔ من پسند افراد کا تقرر اور انہیں دباؤ میں لیکر ذاتی مفاد کی تکمیل گھناؤنا اور قابل مذمت عمل ہے۔ اقبال ہاشمی
https://www.nopnewstv.com/7468/
پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کورونا وائرس کی وجہ سے غریب اور مزدور پیشہ طبقہ کے مسائل اور حکومتی اقدامات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو اللہ تعالی نے اتنی صلاحیتیں دی ہیں کہ وہ اس وبا سے بخوبی نمٹ سکتی ہے۔جراثیم کش اسپرے صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ پورے ملک میں کیا جائے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ابھی تک اسپرے مہم کا آغاز نہیں کیا گیا ہے۔ گلی محلوں، بازاروں، کارخانوں اوردرسگاہوں میں فوری اسپرے مہم کا آغاز کر کے لوگوں کو حصول روزگار کا موقع فراہم کیا جائے۔ کورونا وائرس خوف پھیلانے سے نہیں، عوام کا حوصلہ بڑھانے سے ختم ہوگا۔ دس دن کے لاک ڈاؤن نے سفید پوشوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور غریبوں کو بھوک کے خوف میں۔ فوری تدارک کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ اس طرح کے وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو خود کفیل ہونا چاہئیے۔ اقبال ہاشمی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے ارد گرد سفید پوشوں کا خیال رکھئے۔ بلا امتیاز مذہب و نسل لوگوں کی مدد کیجئے۔ یہ وقت کیریکٹر بلڈنگ، کردار کے اظہار اور ایک قوم بن کر اس وبا سے نبرد آزما ہونے کا ہے۔
![]()