تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعلیٰ سندھ کے سینیٹ الیکشن پر بیان، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے ریٹرنگ آفیسر کو تحریری درخواست ارسال کر دی

وزیر اعلیٰ سندھ کے سینیٹ الیکشن پر بیان، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے ریٹرنگ آفیسر کو تحریری درخواست ارسال کر دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ریٹرنگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کر دی۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ 14 فروری کو وزیر اعلی نے نیشنل میڈیا کے سامنے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ووٹوں سے زیادہ دس سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیا تھا وزیر اعلی سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے ہیں۔ درخواست میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیکر وزیر اعلی کرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی نے سندھ سے دس سیٹیں حاصل کرکے وفاقی حکومت کو سرپرائز دینے کا بیان دیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ کے خلاف الیکشن رولز کے تحت کارروائی کرکے ممبر صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دیا جائے۔ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سہارا لینے والی پارٹیاں اپنی مقبولیت کھو بیٹھی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کا سینیٹ انتخابات میں ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان اعتراف جرم ہے۔ وزیر اعلی سندھ سینیٹ انتخابات میں خرید فروخت کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ وزیر اعلی کے اس بیان کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے