تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے فائنل اپنے نام کرلیا

کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے فائنل اپنے نام کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ سیپاک ٹاکرا اسیوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیر ڈے پر کراچی سیپاک ٹاکرا اسیوسی ایشن، سندھ گیمز اسیوسی ایشن، نیسٹا پاک اور پاکستان اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن کونسل کے تعاون سے 12 تا 14 فروری دیوا اکیڈمی میں سیپاک ٹاکرا انٹر ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ منعقد کی گئی۔ ایونٹ آرگنائزنگ سیکریٹری خاور احمد تھے۔ گروپ میچز لیگ بنیاد پر کھیلے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ویسٹ کو شکست دے کر فائنل کے لیئے کولیفائی کرلیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سینٹرل کو 21-17 اور 21-16 سےشکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ فائنل میں زوہیر علی، زیان چوہان، اسجد فیصل اور آصف نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ زوہیر علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور اسجد کو فئیر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ فائنل کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ناصر معین عثمانی اور ضیاء الدین صدیقی ایڈمینسٹرز ایشین کلچر سینٹر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔ ناصر معین عثمانی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کو سراہا اور یقین دلایا کے سندھ گیمز اسیوسی ایشن جلد اس طرح کے مزید ایونٹ سندھ کے تمام اضلاح میں منعقد کرے گی۔ تقریب میں سندھ گیمز اسیوسی ایشن کراچی کے سیکرٹری جنرل سید اسرارالحسن عابدی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی دن کے مواقعوں پر اس طرح کے ایونٹ مسلسل منعقد کیئے جائیں تاکہ ایک طرف تو کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایکٹیویٹیز مل سکیں دوسری طرف نوجوان نسل اپنے قومی دن کی اہمیت کو بھی سمجھ سکے۔ سندھ گیمز سیپاک ایسوسی ایشن جلد سیپاک ٹاکرا کا آفیشل کورس منعقد کرنے کیلئے سندھ سیپاک ٹاکرا کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، تقریب میں فیصل سلیم، انیلا خان، اخلاق بخاری، وسیم علوی، مریم خاور، احسن، افشین صدیقہ اور عزیزالدین بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے