ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پستول، کلاشنکوف اور رائفل سمیت درجنوں کارتوس برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے ڈی ایس پی صدرسرکل کی قیادت میں تھانہ صدرکی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، دو پستول اور 57 کارتوس برآمد کرلیے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔