کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے ارکین سندھ اسمبلی نے کووڈ ویکسین کے غلط استعمال پر قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے جمع کرائی اراکین اسمبلی راجہ اظہر، سدرہ عمران، رابعہ اظفر نظامی، جمال صدیقی، ارسلان تاج، شاہنواز جدون، عباس جعفری، عدیل احمد بھی موجود تھے قراداد کے متن میں اراکین نے مؤقف اپناتے ہوئے لکھا کہ ہیلتھ ورکرز کے لیے جاری ویکسین کا سندھ حکومت نے غلط استعمال کیا ویکسین سابق گورنر محمد زبیر کے رشتے داروں کو لگائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ اس وقت اہم مسئلہ سندھ حکومت کا کرونا ویکسین ڈرائیو ہے کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کے بجائے وی آئی پیز اور چہیتوں کو لگائی جارہی ہے سندھ حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں جو ہاتھ جوڑ کر کہتے تھے کہ کرونا پر سیاست مت کرو وہ خود ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کی جان بچانے کے بجائے اپنے چہیتوں کو ویکسین لگا رہے ہیں سندھ حکومت کو ہیلتھ ورکرز کے کرونا ویکسین میں ڈنڈی نہیں مارنے دیں گے معاملے پر ہم سوال کریں گے اور سندھ حکومت کو جواب دینا ہوگا انہوں نے مزید کہا دوسر اہم معاملہ ملیر میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن کا ہے انہوں نے کہا کہ ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ کے بجائے انتقامی کاروائی کی گئی ہے سندھ حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ 13 سالوں سے جاری غیرقانی تعمیرات کا ذمہ دارکون ہے حلیم عادل شیخ نے معاملے سے متعلق سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی تھی اس کے بعد ناصر شاہ نے وزیراعظم سے اپنے ویڈیو بیان میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا ایس بی سی اے کی سربراہی میں نالوں میں غیر قانونی تجاوزات قائم کی گئیں ان تجاوزات کا ذمہ دار کون ہے؟ہمیں اس بات کو کہنے میں کوئی شرم نہیں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صوبے کا کرپٹ ترین ادارہ ہے اس میں لینڈ مافیا سمیت سب کیخلاف کاروائی کی جائے اس تمام معاملے پر حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ انکوائری کا آغاز مجھ سے کیا جائے اور دیگر کو بھی شامل کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے خطاب میں کہا کہ آج بروز 8 فروری فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس میں پیشی تھی فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائق کیس کو لمبا طول دینے میں ماہر ہیں فاروق ایچ نائق ایک سال سے کیس کی سماعت میں تاخیر کروارہے ہیں الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے یہ چاہتے ہیں کیس کی پیشی ہر ماہ کے بجائے 6 ماہ میں ہو انہوں نے کہا کہ فریال تالپور نے جعلسازی سے جائیدادیں بنائی اور اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کئے ہم الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ کیس کی سماعت ہفتہ وار کی جائے تاکہ انہیں جلد ان کے منتقی انجام تک پہچائیں انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ایچ نائق کیس میں جتنے قانونی حربے آزمالیں فریال تالپور کا نااہل ہونا لازم ہے انشاءاللہ فریال تالپور نااہل ہوکر رہیں گی۔