تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری

مظفرآباد (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔ پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے۔ آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 اور مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پاکستان میں بھی کشمیری ووٹ کا حق استعمال کریں گے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے کراچی، لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد اور نارووال میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی، غربت، بھوک سے ستائی عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور !

غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نظر نہیں آ رہا۔ اچھا خاصا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے