Home / اہم خبریں / وزیر اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر سندھ میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

وزیر اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر سندھ میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و پالیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر سندھ میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام میں کورونا اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لئے ہے۔ اس پروگرام میں ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 144 ارب روپے دیے جارہے ہیں۔ یہ پروگرام سیاست پسند نہ پسند سے پاک ہے غربت کی لکیر سے نیچے افراد کو میسج کے ذریعے مدد کی جارہی ہے۔ پروگرام کی رقم بنک کے ذریعے دی جارہی ہے تقسیم کرانا ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ تین صوبوں میں کہیں بھی تحریک انصاف کے رہنمائوں یا نمائندوں نے اس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ افسوس کہ سندھ میں احساس ایمرجنسی پروگرام پر پیپلز پارٹی کے نمائندے سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سندھ میں ڈپٹی کمشنر کو مقامی ایم این اے ایم پی ایز رکھواتے ہیں جو ان کی کمداری کرتے ہیں۔ چیف سیکریٹری بھی ڈپٹی کمشنرز کے اس طرح کے روویوں کو روکنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اپنے سیاسی آقاؤں کو فائدہ دے رہے ہیں۔ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے دی جانے والی رقم قرار دیا جارہا ہے جو نہایت ہی افسوسناک ہے۔ پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو اگر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا شوق ہے تو وہ اپنے پارٹی فنڈ سے عوام کی مدد کریں۔ وزیر اعظم کے طرف سے 144 ارب روپے غریب عوام کو دیے جارہے ہیں۔ اس پروگرام میں پیپلز پارٹی اپنا جھنڈا گاڑنے کی کوشش نہ کرے۔ پیپلز پارٹی کے نمائندے سوشل میڈیا پر اور ڈی سیز کے ساتھ ملکر پروگرام کو بینظیر انکم سپورٹ کی رقم بتا رہے ہیں۔ افسوس کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر بیس لاکھ خاندانوں کو راشن پہنچانے کا اعلان کیا تھا۔ وہ بیس لاکھ خاندانوں کو راشن نہیں مل رہا تھا تب تمام پیپلز پارٹی کے نمائندے بلوں میں چھپ گئے تھے۔ جیسے ہی وزیر اعظم عمران خان کا کیش پروگرام آیا ہے سب لوگ بلوں سے باہر نکل کر اپنی تصاویریں بنوا رہے ہیں۔ بڑے افسوس کی بات ہے یہ پروگرام غریب عوام کے لئے ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ ہی ہمارا کوئی ایم این اے یا ایم پی اے جاکر فوٹو سیشن کروا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اس قسم کے روویوں سے باز رہیں وہ سرکار کے ملازم ہیں کسی سیاسی نمائندوں کے ملازم نہ بنیں۔ چیف سیکریٹری سندھ اس پروگرام کو غیر سیاسی تقسیم کرانے میں ناکام گئے ہیں۔ ڈی سیز سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے وزیر اعظم کے غیر سیاسی عمل کو سیاسی کر رہے ہیں۔ برائے کرم تمام سیاسی رہنما اس پروگرام کو سیاسی بنانے سے دور رہیں ڈی سیز اپنا کام غیر سیاسی بن کر بہتر انداز سے کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میہڑ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن 19 ویں دن بھی جاری رہا پولیس اور پاک فوج کے جوان نے شہر کا گشت کر کے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرایا
https://www.nopnewstv.com/lockdown-due-to-corona-virus/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے