لکی مروت (رپورٹ: اصغر شاہ) لکی مروت تھانہ نورنگ پولیس کے ایس ایچ او محمد امیر خان کی قیادت میں اہم کارروائی کرتے ہوۓ شہریوں سے اسحلہ کی نوک پر نقدی چھیننے اور قمیتی موبائل فونز سے محروم کرنے سمیت سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرتے ہوۓ تین ملزمان سفید خان سکنہ کوٹکہ اطلس، نوید سکنہ نزد پرانا ہسپتال اور شفیع اللہ سکنہ سرداری کلہ کو گرفتار کرکے مسروقہ نقدی 30000 روپیہ اورایک عدد قیمتی موبائل فون اور واردات میں استمال ہونے والا اسحلہ بھی برآمد کرلیا، ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرتے ہوئے ملزمان کی نشاہدی پر مسروقہ رقم اور موبائل فون اور واردت میں استمال ہونے والا اسحلہ برآمد کر لیا ہے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔