تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس کل ایک بجے دوپہر فٹبال ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس کل ایک بجے دوپہر فٹبال ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدر فیڈریشن انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 33 کی شق دو کے مطابق 29 مئی 2021 بوقت ایک بجے دوپہر فٹبال ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ جس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے جملہ ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پی ایف ایف کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چئیرمین، ڈپٹی چیئرمین اور ممبران کی تقرری کی جائے گی۔ ایگزیکٹیو کمیٹی اپریل تا 31 دسمبر 2021 تک کے بجٹ اور فٹبال سرگرمیوں کے انعقاد کی اتفاق رائے سے منظوری دے گی۔ 26، مارچ 2021 کو ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 2022 تا 2026 ہونے والے پی ایف ایف الیکشن کے انعقاد کیلئے غور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گےعلاوہ ازیں دیگر امور و معاملات بااجازت صدر اجلاس ذیر بحث لائے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے لئے جانے والے فیصلوں کی تفصیلات سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کردی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے