تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اقوام متحدہ نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی

واشنگٹن (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی، قرارداد میں غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی منظور دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا، قراداد میں کہا گیا ہے کہ مستقل آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا جو 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری اور حماس کے میزائل حملوں کے دوران غزہ، مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور اسرائیل میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے