Home/اہم خبریں/پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کا کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر دی ڈیمو کریٹس پینل کو مبارکباد
پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کا کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر دی ڈیمو کریٹس پینل کو مبارکباد
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (پی ایس ڈبلیو ایف) کے صدر امجد عزیز ملک، سیکریٹری جنرل محمد اصغر عظیم اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی سمیت تمام عہدیداروں، مجلس عاملہ اور ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24 کے انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلامقابلہ منتخب فاتح پینل کے صدر خلیل احمد ناصر اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے سیکریٹری نعمت خان نا صرف سینئر جرنلسٹ ہیں بلکہ ہمیشہ فرنٹ لائن میں رہ کر صحافی برادری کی خدمت کرنے والی شخصیت ہیں، بیان میں نائب صدور محمد منصف، راﺅ عمران، جوائنٹ سیکرٹری حماد حسین، وکیل الرحمن، خزانچی، راﺅ محمد افنان اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دی فرینڈز پینل کے انفارمیشن سیکریٹری منور احمد خان سمیت مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے طلعت محمود، کشمالہ نجیب قیصر خان، عرشی عباس، سہیل رب خان، محمد عثمان خان، شاہد میرانی، سید فرید عالم اورفیضان خانزادہ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ بیان میں اس یقین کا اظہار کیا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور) کے نو منتخب عہدیداران اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے سے بھی زیادہ خدمات سر انجام دیں گے، اس حوالے سے انہیں پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا۔