تازہ ترین
Home / Home / اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اٹک اسپورٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اٹک اسپورٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی ( رپورٹ : ذیشان حسین) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے اٹک اسپورٹس کراچی کو پانچ وکٹوں سے ہراکر جیت لیا ۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے فائنل میں اٹک اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھتر رنز بنائے۔ جہانزیب سلطان نے چھیالیس گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے چونسٹھ رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی ۔ شاہد میرانی نے اکتیس اور شاہد میرانی نے تئیس رنز بنائے۔ ذیشان ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ اوپنر اویس ضیا نے چون گیندوں پر چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے چوراسی رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کرداد ادا کیا۔ ذیشان ملک نے اکتیس اور علی عمران تیس رنز اسکور کیے۔ مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص ، چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب ، صدر بینک الفلاح عطف اسلم باجوہ، صدر سندھ بینک عمران صمد ، معروف اداکار فہد مصطفی سمیت شایقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا ۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور بارہ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ جبکہ رنز اپ ٹیم چھ لاکھ روپے اور ٹرافی کی حقدار بنی ۔ اویس ضیا فائنل اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کینٹ واریئررز کے سہیل خان بہترین وکٹ کیپر، اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کے اویس ضیاء بہترین بیٹسمین ، عبداللہ امین بہترین بولر اور عمر ایسوسی ایٹس کے خواجہ نافع بہترین فیلڈر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

The Ethiopia-Eritrea Conflict and Its Ramifications for Horn of Africa Security

Muhammad Waqas Student of Political Science UMT- University of Management & Technology ————————————————— The Ethiopia-Eritrea …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے