تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک بحریہ نے کثیر القومی مشقامن کا نیا پرومو جاری کردیا

پاک بحریہ نے کثیر القومی مشقامن کا نیا پرومو جاری کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک بحریہ نے کثیر القومی مشقامن کا نیا پرومو جاری کردیا، اس سال مشق میں تقریبا 45 ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کر دیا، پاک بحریہ کثیرالقومی بحری مشق امن کا انعقاد سال 2007 سے کر رہی ہے، مشق میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال مشق میں تقریبا 45 ممالک بحری اثاثوں، مندوبین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں، دنیا کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم امن کیلئے متحد کے ساتھ شریک ہورہی ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں اور امن کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے