میہڑ (نوپ نیوز) نیشنل پریس کلب میہڑ کی نئے سال کی باڈی کا انتخاب کیا گیا جس میں سرپرپست ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، صدر عبدالرحمن قمبرانی، جنرل سیکریٹری عبدالغنی میرانی، سینئر نائب میر صابر کولاچی، نائب صدر مجاہد گورڑ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز سولنگی، جوائنٹ سکریٹری سارنگ جہتیال، اطلاعات سیکریٹری سدہیر چانڈیو، خزانچی شاہد مہیسر، آفس سیکریٹری شان علی شیخ منتخب ہوئے جبکہ بخت مہیسر، فراز لاکہیر، ساحل ارشاد سومرو، مجیب الرحمن قمبرانی، علی دوست کھوسو کو ممبر مقرر کیا۔
اس موقع پر سرپرست ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو نئی منتخب باڈی کے ممبروں کی منظوری دی نئے منتخب صدر عبدالرحمن قمبرانی نے کہا کہ دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں اظہار آزادی کیلئے جدوجہد کریں گے غیر جانبدار رپورٹنگ کو مزید بنائیں فعال بنائیں گے اس موقع پر نئے منتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکے جیئے سندہ محاذ کے رہنما ممتاز لاکھیر، نوجوان رائیٹر ارشاد سومرو، سیاسی و سماجی رہنما وسیم نفیس خانزادہ، عبدالحفیظ ڈھر، امتیاز کھوسو، نثار ساھڑ، فرحان پنھور، اعجاز سومرو ، پی پی کے کامریڈ روشن کھوسو نے بھی نئے منتخب عہدیداروں کو ہار پہناکر مبارک دی۔