کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) ٹمبر مارکیٹ کمالیہ کے نائب صدر رانا شاہد ندیم اور سابقہ صدر ٹمبر مارکیٹ رانا نصر اللہ خاں کے چھوٹے بھائی رانا مجاہد ندیم کی شادی خانہ آبادی گزشتہ دنوں بخریت سے انجام پائی۔ ولیمہ کی تقریب کا اجتماع ہفتہ کی شام المدینہ پیلس چیچہ وطنی روڈ میں منعقد ہوا۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر ون ڈش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات جن میں ممتاز بزنس مین رانا زاہد ندیم، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار انجم اور پی ڈبلیو جی کے صدر سابقہ کونسلر رانا شفیق بلا اور سابقہ کونسلر شفیع محمد بلوچ چک نمبر725گ ب تحصیل کمالیہ، سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پریس اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی
Tags Punjab