تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر ٹنڈو آدم میں مہاجر یوتھ ونگ کی جانب سے ریلی کا انعقاد، بزرگوں و نوجوانوں کی شرکت

مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر ٹنڈو آدم میں مہاجر یوتھ ونگ کی جانب سے ریلی کا انعقاد، بزرگوں و نوجوانوں کی شرکت

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر ٹنڈو آدم میں مہاجر یوتھ ونگ کی جانب سے ریلی کا انعقاد، بزرگوں و نوجوانوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مہاجر کلچر ڈے کے حوالے سے ٹنڈو آدم میں مہاجر یوتھ ونگ کی جوہر آباد سے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے محمدی چوک پہنچی جہاں مہاجر یوتھ ونگ کی جانب سے والہانہ رقص کیا گیا۔

مزید پڑھیں: میہڑ میں کھاد کی قلت ختم نہیں ہوئی کسانوں اور سیاسی تنظیموں کا احتجاج جاری، مختیار کار اور عملہ آفس سے غائب
https://www.nopnewstv.com/fertilizer-shortage-in-meher

مہاجر یوتھ ونگ کے وقاص قریشی، حسان غوری، مزمل قریشی، حمزہ قریشی، جبران قریشی و دیگر کی سربراہی میں جوہر آباد سے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب ٹنڈو آدم پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں کے عیوض حاصل ہونے والے ملک کے لیے آخری خون کے قطرے تک قربانیوں کے ساتھ دفاع کریں گے لازوال قربانیوں کا سلسلہ ملک و قوم کی بقاء کے لئے تاحال جاری ہے سرحدوں کو محفوظ سے محفوظ تر بنا کر انشاء اللہ ایک ملت بن کر ابھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی نے مہاجروں کی مایوسی کو امید کی کرن میں تبدیل کر دیا، ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی۔ ریلی کے منتظمین نے کہا کہ مہاجر ڈے ہر سال منایا جائے گا۔ اس موقع پر سینکڑوں نوجوانوں نے درجنوں موٹرسائیکل پر ریلی نکالی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے