تازہ ترین
Home / اسلام آباد / موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے کھو جانے والی بھاری رقم مالک تک پہنچا دی

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے کھو جانے والی بھاری رقم مالک تک پہنچا دی

 

اسلام آباد (نوپ نیوز) موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے کھو جانے والی بھاری رقم مالک تک پہنچا دی۔ تفصیلات کے مطابق حیات محمد ولد شیر محمد لاہور سے پیشاور ایک نجی کمپنی کی بس میں سفر کر رہا تھا۔ جب بس ہکلا سروس ایریا پر رکی تو مسافر نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا۔ لیکن واپس آکر بس کو نہ پایا۔ جس پر مسافر تشویش میں مبتلا ہوگیا کیونکہ بس میں اس کا بیگ رہ گیا تھا جس میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد غیر ملکی کرنسی، دستاویزات اور دیگر سامان موجود تھا، پریشانی کے عالم میں مسافر نے 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن کے نمبر پر رابطہ کرکے سارا ماجرہ بیان کیا، اس خبر کو پاتے ہی موٹروے پولیس الرٹ ہو گئی اور پشاور کے قریب، سب انسپکٹر اکرام اور سب انسپکٹر خالق نے بس کو روک کر بیگ برآمد کر کے مسافر کو اطلاع دی۔ بعد ازاں مسافر نے موٹروے پولیس کے کیمپ آ کر اپنا بیگ وصول کیا جس میں:- 11724 ملیشین کرنسی، جو کہ 453600 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر تھی، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر عام کاغذات موجود تھے۔ مسافر نے اپنا بیگ وصول کرکے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کو شاباش دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس آئندہ بھی اسی طرح لوگوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ اسمبلی میں خاتم النبیین ۖ لکھنے کی قرارداد کا منظور ہونا تاریخی اقدام ہے۔ معروف سماجی رہنما محمد فیصل
https://www.nopnewstv.com/the-passage-of-a-resolution/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے