تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ اسمبلی میں خاتم النبیین ۖ لکھنے کی قرارداد کا منظور ہونا تاریخی اقدام ہے۔ معروف سماجی رہنما محمد فیصل

سندھ اسمبلی میں خاتم النبیین ۖ لکھنے کی قرارداد کا منظور ہونا تاریخی اقدام ہے۔ معروف سماجی رہنما محمد فیصل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کریڈ و ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے سندھ اسمبلی سے حضرت محمد ۖ کے نام ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل پر سندھ اسمبلی کے ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ سندھ اسمبلی ملک کا وہ ایوان ہے جہاں سے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور ہوئی تھی۔ اس تاریخی ایوان نے ایک مرتبہ پھر تاریخی قرارداد منظور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس عقیدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے محمد حسین نے اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے اپنے آپ کو تاریخ میں امر کرلیا ہے۔ حضرت محمد ۖ کے نام ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کی قرار داد منظور کرکے ارکان نے اپنے آپ کو سرخرو کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اسمبلی سمیت ملک کی دیگر اسمبلیوں سے بھی یہ قرارداد منظور کرائی جائے۔ اس حوالے سے وفاق میں برسراقتدار پی ٹی آئی کا یہ دینی فریضہ ہے کہ وہ ایوانوں میں قرارداد پیش کرے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سجاس کا سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد علی خان کے بھائی”تنویر علی خان” اور اسپورٹس رپورٹر شاہ زیب خرم کی”ممانی” کے انتقال پر اظہار تعزیت
https://www.nopnewstv.com/sjas-condoles-on-the-demise/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے