کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امیر جمیعت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے۔ ہمارا ملک بھی اس آزمائش سے دوچار ہے۔ ملک میں ریاستی اور عوامی سطح پر متاثرین سمیت غریبوں کی مدد جاری ہے۔ لیکن سمندر پار پاکستانی آج اس وقت مشکل سے دوچار ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں سے اس مشکل کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ جو بیمار ہیں ان سے ہمدردی اور جو شہید ہوگئے ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔ پاکستانی بھائیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے سمندر پار پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں۔ ملک میں واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطائن کرنے کے اخراجات وصول کئے جارہے ہیں۔ یہی وہ پاکستانی ہیں جو ملکی معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔ ہر مشکل کی گھڑی میں انہی سمندر پار پاکستانیوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی اپنی قدرت کاملہ سے اس آفت کا ختم فرمائے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: قومی شاہراہ پر مورو کے قریب دادو سے نواب شاہ تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد زخمی
https://www.nopnewstv.com/the-national-hig…ple-were-injured/