Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز کی تحصیل پڈعیدن کے مونو ٹیکنیکل کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر سے 94 تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو روانہ کردیا گیا

نوشہرو فیروز کی تحصیل پڈعیدن کے مونو ٹیکنیکل کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر سے 94 تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو روانہ کردیا گیا

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) نوشہروفیروز کی تحصیل پڈعیدن کے مونو ٹیکنیکل کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر سے 94 تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو روانہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کی تحصیل پڈعیدن کے مونو ٹیکنیکل کالج میں قرنطینہ میں سینٹر میں تبلیغی جماعت کے ایک سو دو 102 ساتھیوں کو رکھا گیا جہاں تمام کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے آٹھ 8 تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جنکو علاج کے لیے روک لیا گیا جبکہ باقی 94 ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے جس پر اسسٹنٹ مختیار کار جاوید کورائی، ایس ایچ او پڈعیدن رانا جمشید نے اپنی نگرانی میں تمام ساتھیوں کو کوچز میں بیٹھا کر اپنے اپنے شہروں کی جانب روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کرونا وائرس کے باعث سمندد پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر امیر جمیعت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن کا ویڈیو پیغام
https://www.nopnewstv.com/molana-fazal-ur-…o-message-on-the/

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے