تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا خواب مودی اپنے دماغ سے نکال دے۔ حافظ احمد علی

کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا خواب مودی اپنے دماغ سے نکال دے۔ حافظ احمد علی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکیٹریٹ جامع مسجد رحمانیہ کشمیر اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر پیر عبدالمان انور نقشبندی کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ سینکڑوں دن گزرنے کے باوجود کشمیر میں بھارت کی جارحیت جاری ہے،عالمی امن کے علم بردار مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کشمیری عوام پاکستانی پرچم لہرا کر اس بات کا بارہا کھلم کھلا اظہار کر چکی ہے، لیکن بھارت مسلسل کشمیری عوام پر اپنے مظالم ڈھا رہا ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں نا کام رہی ہے، اور بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے، لیکن پاکستان کشمیر کی عوام کو اس کا حق دلوا کر رہے گا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام عالم کشمیری عوام کا بھر پور ساتھ دیں، پاکستان ٹرمپ کی ثالثی کو حتمی ناسمجھے پاکستان کو مظلوم کشمیریوں کے لئے خود کوئی مضبوط اقدام اٹھانا ہوگا۔ یہ گفتگوں حافظ احمد علی نے یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہیں۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما قاری عبدالوہاب انقلابی، قاری عبد المنان نقشبندی، پیر لیاقت علی شاہ، مفتی حماد مدنی، مولانا مشتاق عباسی، مولانا اقبال اللہ، مولانا مفتی محمد نقشبندی، مفتی انس، مفتی شاہد، حافظ بلال، غلام صمدانی گجر، قاری عبدالوہاب انقلابی، شاہد علی خان، مفتی محمد نقشبندی، مفتی فیضان، قاری لیاقت رحمانی ملک ارشد اور دیگر رہنماء موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے