Home / اہم خبریں / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

راولپنڈی (نوپ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے موقع پر سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام جاری وار گیمز کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوجی منصوبہ سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فوجی افسران کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی خطرات میں مادر وطن کے دفاع کیلئے افسران کے عزم اور بلند جذبے کو سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے