Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ اطفال کو اپنی تحویل میں لے۔ جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر ایسوسی ایشن

وفاقی حکومت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ اطفال کو اپنی تحویل میں لے۔ جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر ایسوسی ایشن

کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدارتی آرڈی ننس کے تحت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ اطفال کو اپنی تحویل میں لے۔ جناح اسپتال میں ڈاکٹر نعیم خان کی زیر صدارت ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایم ٹی آئی آرڈیننس کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر نعیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کے تینوں اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، قومی ادارہ امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور قومی ادارہ اطفال (این آئی سی ایچ) وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے تھے مگر جنوری 2019 میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں ان تینوں اسپتالوں کو واپس وفاق کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ دو سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرتے ہوئے ان تینوں اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول حاصل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نومبر 2020 میں وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کیا جس کے تحت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ اطفال کو بورڈ آف گورنرز کے تحت انتظامی طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اس فیصلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی کے ان اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول جلد سے جلد حاصل کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے