تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کے عہدیداران کی پیپ کے نومنتخب عہداروں کو مبارکباد

کراچی پریس کے عہدیداران کی پیپ کے نومنتخب عہداروں کو مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران، جنرل سیکرٹری ارمان صابر اور دیگرعہدیداران نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز (پیپ) کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کراچی پریس کلب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگرعہدیدران نے پیپ کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر محمد جمیل، جنرل سیکرٹری عباس مہدی، نائب صدر اعجاز کورائی، جوائنٹ سیکرٹری سعید لاشاری، خازن عمران علی اور گورننگ باڈی ارکان، سلطان چاکی سومرو، شکیل احمد قریشی، جنید حسن، جنید احمد، محمد متین خان اور ٹرسٹی سید آصف علی کاظمی، شبیر احمد، سہیل رفیق، محمد راحیل، جلال قریشی اور ماجد حسن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ پیپ کے نومنتخب عہدیدران فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپ فوٹو گرافرز کے حقوق کے لیئے تاریخی جدوجہد کر رہی ہے امید ہے کہ جمہوری روایات کے تحت وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سید منور حسن حق بات کہنے سے کبھی گریز نہیں کرتے تھے۔ رہنما عافیہ موومنٹ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
https://www.nopnewstv.com/dr-aafias-sister-and-leader-of/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے