پنجاب پولیس ٹوبہ کیساتھ ایم او یو سائن کردہ ادارہ پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ کی عوام کے لیے بلڈ رجسٹریشن کیمپ 3 فروری 2025 بروز سوموار گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ میں صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک پنجاب پولیس ٹوبہ کے ساتھ ایم او یو سائن کردہ ادارہ پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے تعاون سے قائم کیا جائے گا۔ بلڈ رجسٹریشن کیمپ کا مقصد کمالیہ کے شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 کی کال پر بلڈ ضرورت کے مطابق مہیا کرنا ہے۔ پنجاب پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے ذریعے بلڈ بینک قائم کیا ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ الشِفاء فیملی کلینک والے نے کمالیہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کمالیہ کے شہری اپنے ہی شہر کے باسیوں کو خون عطیہ کرنے اور رضا کار بننے کیلئے اپنی رجسٹریشن ضرور کروائیں تا کہ کمالیہ بھی پنجاب پولیس کے اس نیک مشن میں شریک ہو جائے۔ "آپ کے خون کا ایک قطرہ، کسی کے لیے زندگی کا چراغ بن سکتا ہے” اللہ تعالیٰ رحیم و کریم سے دعا ہے کہ آپ کی یہ چھوٹی سی نیکی اور ہماری کوشش آخرت میں اِن شاء اللہ آپ کی اور ہماری بخشش کا ذریعہ بن جائے۔ آمین !