تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علامہ راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

علامہ راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) علامہ راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ علامہ راشد محمود سومرو نے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کہ سید منور حسن جماعت اسلامی کے سابق امیر اور بہترین سیاستدان تھے، سید منور حسن نڈر بے باک اور سچے انسان تھے، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کا وفد قائد جمعیت کی طرف سے خصوصی طور پر جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کرے گا۔ جماعت اسلامی میں سید منور حسن کا خلا پر ہونا مشکل ہے، سید منور حسن نے امیر جماعت اسلامی ہوتے ہوئے ملک میں اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا، سید منور حسن کے درجات کی بلندی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں، الله پاک جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین سمیت تمام ذمہ داران و عہدیداران کا سید منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس
https://www.nopnewstv.com/chairman-of-the-…mocratic-party-2/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے