تازہ ترین
Home / Home / اسرائیل اس وقت فلسطین میں نہتے مسلمانوں، معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے : ایم شفیق شاہد ملک

اسرائیل اس وقت فلسطین میں نہتے مسلمانوں، معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے : ایم شفیق شاہد ملک

کمالیہ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ تاجر اتحاد کے چیئرمین ایم شفیق شاہد ملک نے کہا کہ امریکہ نے عالم اسلام کو خاموش کر کے انہیں فکری و عملی غلامی میں جکڑ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت فلسطین میں نہتے مسلمانوں، معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔ گولہ باری، نسل کشی اور بستیوں کی تباہی کے باوجود امریکہ اسرائیل کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے۔ ظلم و ستم کی یہ داستانیں حیوانیت کو بھی شرما رہی ہیں، مگر افسوس کہ مسلم ممالک کے حکمران امریکی غلامی کے باعث خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلیوں کا ناپاک وجود ارضِ مقدس پر موجود ہے، اُمت مُسلمہ سکون سے نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران صرف اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب امریکہ ان پر حملہ کرے۔ ہمیں کفار کے خوف کو ترک کر کے ایمان، اتحاد اور جرات کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کا جو سلسلہ اسرائیل نے جاری کر رکھا ہے وہ ظلم و بربریت کی تمام ماضی کی مثالیں توڑ چکا ہے۔ دنیا کو فلسطین میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام نظر نہ آ رہا ہے۔ فلسطین میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کرنے کے ساتھ کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ظلم ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ مسلمان ممالک کی بے حسی کی انتہا ہو چکی ہے، فلسطینی مظلوم مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کو مدد کے لیے اللہ، رسول ﷺ کے واسطے دے دے کر پکار رہے ہیں۔ جبکہ اسلامی ممالک مصلحت کا شکار ہیں اور خاموش جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسرائیل کو فسطینی مسلمانوں پر ظلم وبربریت کرنے کا جواز مسلمان ممالک کی خاموشی کی وجہ سے ملا ہوا ہے۔ مسلمانوں کی خاموشی انہیں خود لے ڈوبے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے