کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایچ ای سی زون جی اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں آئی او بی ایم نے آئی بی اے کو ایچ ای سی شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی انٹرنیشنل پلیئر پلواشہ بشیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، کراچی سے آٹھ یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصّہ لیا، اس چیمپئن شپ کے تمام ریفریس کا تعلق سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سے تھا، اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پلواشہ بشیر تھیں جو موجودہ وومنز ڈبلز نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام اسکول، کالج، جامعات کو اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے ضروری ہیں تاکہ طالب علم پڑھائی پر توجہ دینے کے ساتھ کھیل کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں، اختتامی تقریب میں آئی او بی ایم کے صدر طالب کریم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سبینہ محسن اور آرگنائزنگ سیکرٹری اور مینیجر سپورٹس ریاض اکبر کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔