تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ٹیلنٹ ہنٹ انٹر ڈسٹرکٹ مینز ہاکی لیگ کے سیمی فائنل کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کوالیفائی کرلیا

کراچی ٹیلنٹ ہنٹ انٹر ڈسٹرکٹ مینز ہاکی لیگ کے سیمی فائنل کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کوالیفائی کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ٹیلنٹ ہنٹ انٹر ڈسٹرکٹ مینز ہاکی لیگ 2021 (ڈے اینڈ نائٹ) ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کوالیفائی کرلیا، پانچویں دن کے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسڑکٹ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مابین سنسنی خیز میچ دو دو گول سے برابر رہا، ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے مناہل اور عدنان لڈو نے ایک ایک گول گول اسکور کئے جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے انس صدیقی اور خضر نے ایک ایک گول اسکور کئے، میچ کے مین آف دی میچ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عبدالوہاب قرار پائے انہیں 3 ہزار کیش پرائز دیا گیا، مزکورہ میچ تکریم اور اسلام اللہ نے سپر وائز کرایا، ججز کے فرائض مزمل حسین، مسز زیدی، انیلا جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض امتیاز الحسن نے سر انجام دیئے، دوسرا لیگ میچ ڈسڑکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے عبدالرزاق نے گول اسکور کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جانب سے واحد گول فضیل نے اسکور کیا، میچ کو عرفان اور سبطین رضا نے سپروائز کیا جبکہ ججز مسز زیدی، مزمل حسین جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض امتیاز الحسن نے سر انجام دیئے، ڈسٹرکٹ ویسٹ معاز آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا اور 3 ہزار کیش پرائز دیا گیا، اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری گلفراز احمد خان، کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اے ماجد، محسن علی خان ایمپائر منیجر فیصل بھی موجود تھے، 24 فروری کو لیگ کا پہلا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین کھیلا جائے گا، لیگ کا فائنل 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے