مانسہرہ (رپورٹ: ایم عتیق سلیمانی) مانسہرہ بالاکوٹ روڈ کوٹکے پل کے قریب کیری ڈبہ اور مہران کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر ریسکیو کی 1122میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا زخمیوں میں محمد زمان، اختر زمان بالاکوٹ، عامر خواجگان ایک خاتون مانسہرہ شامل ہیں۔