تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محراب پور ٹھری روڈ پر سندھ میرج ہال کے قریب دس سالہ بچی ویگو گاڑی کی ٹکر سے جاںبحق ورثہ کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار

محراب پور ٹھری روڈ پر سندھ میرج ہال کے قریب دس سالہ بچی ویگو گاڑی کی ٹکر سے جاںبحق ورثہ کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) محراب پور ٹھری روڈ پر سندھ میرج ہال کے قریب دس سالہ بچی ویگو گاڑی کی ٹکر سے جاںبحق ورثہ کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور ٹھری روڈ پر سندھ میرج ہال کے قریب شادی کے تقریب کے دوران دس سالہ روبینہ ندیم باراتیوں کی جانب سے نچھاور کیے گئے چند روہے اٹھاتے ہوئے تیز رفتار ویگو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جسے گاڑی کے مالک علی احمد سیال فوری طور پر اپنی گاڑی میں نجی کلینک میں لے گیا جہاں ڈاکٹر نے بچی کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا صوبے کے 4 مختلف مقامات مانسہرہ، چترال، سوات اور ایبٹ آباد میں انٹیگریٹڈ ٹوور ازم زونز کے قیام کے لئے عملی اقدامات
https://www.nopnewstv.com/practical-steps-for-establishment

 

محراب پور پولیس نے نجی اسپتال پہنچ کر بچی کے والد کو پوسٹ مارٹم کروانے کا کہا جس پر ورثہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو گھر لے گئے حادثے کا شکار ہونے والی بچی کا تعلق محراب پور نیو ٹاؤن وارڈ نمبر 16 چیمہ ٹاؤن سے جبکہ بچی کا والد ندیم راجپوت رنگ روغن کرکے گزر بسر کرتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے