تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان نے کیریئر کی بہترین پوزیشن پر قبضہ جما لیا

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان نے کیریئر کی بہترین پوزیشن پر قبضہ جما لیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان نے 116 درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں اور اس کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ جنوبی افریقا کے وان ڈر ڈوسین، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور ٹم سیفرٹ، جب کہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ بولرز میں جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی 3 درجے ترقی کے ساتھ راشد خان کے بعد کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے