تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستانی نوجوان نے ریکارڈ وقت میں افریقا کی بلند ترین ماؤنٹ کلیمنجارو 14 گھنٹے میں سر کرکے اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی نوجوان نے ریکارڈ وقت میں افریقا کی بلند ترین ماؤنٹ کلیمنجارو 14 گھنٹے میں سر کرکے اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان اسد علی میمن نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ریکارڈ وقت میں افریقا کی بلند ترین مائونٹ کلیمنجارو 14 گھنٹے میں سر کر کے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مائونٹ کلیمنجارو کی اونچائی 5 ہزار 895 میٹر ہے، اسد علی میمن نے محض 14 گھنٹوں میں اسے سر کرلیا جبکہ کوہ پیمائوں کو یہ چوٹی سر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔ اسد علی میمن ریکارڈ وقت میں سمٹ کرنے والے واحد ایشیائی اور پاکستانی ہیں۔ تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے بھی اسد علی میمن کو مبارکباد دی۔ اس سے قبل لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ 19 ہزار فٹ بلند چوٹی کو کم ترین وقت چھ گھنٹے، چوبیس منٹ میں سر کرنے کے سوئس کوہ پیما کارل ایگلوف کے ریکارڈ کو نہیں توڑ پائیں گے لیکن کم از کم 24 گھنٹوں سے کم وقت میں اس کو سر کرکے چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرانا ہدف ہے۔ اسد علی میمن نے اپنا ہدف پورا کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے