تازہ ترین
Home / اہم خبریں / منگھوپیر سب ڈویژن یو سی 13 کی جامع مسجد صدیق اکبر کے سامنے بند سیوریج لائن فی الفور کھلوائی جائے۔ مولانا سمیع الحق سواتی

منگھوپیر سب ڈویژن یو سی 13 کی جامع مسجد صدیق اکبر کے سامنے بند سیوریج لائن فی الفور کھلوائی جائے۔ مولانا سمیع الحق سواتی

کراچی ( نوپ نیوز) جعمیت علماء اسلام سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے مختلف مقامات پر سیوریج لائنیں بندش کے باعث ناپاک پانی مساجد میں پانی داخل ہورہا ہے، نئی سبزی منڈی کے عقب میں واقع جونجھار گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں سیوریج کا پانی بھر گیا۔

مزید پڑھیں: بارشوں میں شہر کی تمام سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، برسات متاثرین کے بحالی اور مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ کمشنر کراچی

ناپاک پانی داخل ہونے کے باعث دو روز سے مسجد میں نمازیں نہیں ادا نہیں ہو رہی ہیں۔مساجد میں سیوریج کا غلیظ پانی داخل ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ گندے پانی کے داخل ہونے کے
باعث مساجد ویران ہونا اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے۔ کل سے حکام سے رابطہ کیا ہے لیکن حکومتی نمائندوں کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔ حکومتی وزراء ٹھنڈے کمروں میں بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں شہر کی مساجد تک ڈوب رہی ہیں۔ جامع مسجد صدیق اکبر کے سامنے بند سیوریج لائن فی الفور کھلوائی جائے۔ مسجد کے چاروں اطراف سے ناپاک پانی مسلسل مسجد کی محراب تک پہنچ چکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے