تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بارشوں میں شہر کی تمام سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، برسات متاثرین کے بحالی اور مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ کمشنر کراچی

بارشوں میں شہر کی تمام سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، برسات متاثرین کے بحالی اور مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ کمشنر کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کمشنر آفس میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وفاقی وزیر برائے نجکاری میر عابد خان بھیو، ایم این اے غلام مصطفیٰ شاہ، کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی، اجلاس میں ایڈشنل کمشنر کراچی ون دادلو ظہرانی، ایڈشنل کمشنر ٹو سید جواد مظفر، کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی سیز، کے ایم سی، پی ڈی ایم اے، کے ڈی اے، واٹر بورڈ، سولڈ ویسٹ مینجمینٹ بورڈ، کے پی ٹی، ایس بی سی اے ریلوے اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے وفاقی وزراء مشیروں اور ایم این ایز کے وفد کو بارشوں میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: رٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماءو سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے وفاقی وزراء کو بریفنگ دی اور کہا کہ بارشوں میں شہر کی تمام سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور مالی اور جانی نقاصانات بھی ہوئے ہیں کمشنر کراچی نے کہا کہ برسات متاثرین کی بحالی اور مدد کرنے کے لئے پرعزم ہیں وفاق برسات متاثرہ لوگوں کی مالی معاونت اور علاقوں کی بحالی اور بارشوں میں تباہ ہونے والے راستوں کے لئے فنڈز فراہم کریں، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بریفنگ دی اور کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی شہر کے لیے نئی منصوبوں کی منظوری دی ہے، کراچی حب واٹر کینال اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا، مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق فنڈز فراہم کرے۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے دورے کا مقصد مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کے نقصان کا جائزہ لینا ہے، وہ امدادی کاروائیوں اور زمینی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بارش اور سیلاب متاثرہ لوگوں کی مالی معاونت اور علاقوں کی بحالی کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی، دریں اثناء وفاقی وزراء کی کمیٹی نے کمشنر کراچی کے ساتھ بارشوں کے متاثرہ علاقوں کورنگی کاز وے اور دیگر مقامات کا دورہ بھی کیا جہاں وفاقی وزراء کی کمیٹی کو کمشنر کراچی نے بریفنگ دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے