تازہ ترین
Home / Home / حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ سخاوت کا بحر بیکراں تھے : مقررین

حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ سخاوت کا بحر بیکراں تھے : مقررین

 

پیر عرفان مشہدی، عرفان باجوہ ایڈووکیٹ، محمد احسان مغل، عباس علی گیلانی، شہباز شطاری سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ سخاوت کا بحر بیکراں تھے: مقررین۔ کانفرنس سے پیر عرفان مشہدی، پیر ناصر قادری عباس علی گیلانی شہباز شطاری عرفان باجوہ ایڈووکیٹ پیر منصور ایڈووکیٹ احسان مغل و دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق امام حسن کونسل پاکستان کی سلام یا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مہم 2026 کے سلسلے میں نواسہ رسول نور دیدہ حیدر کرار جگرگوشہ بتول حضرت سیدنا ابوطالب علیہ السلام کے بڑے پوتے حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کے برادر اکبر و پیرومرشد امیر المومنین راکب دوش مصطفیٰ خاتم الخلفاء الراشدین مولا علی علیہ السلام کے پگدار بیٹے سیدالاسخیاء آقا و مولا حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے ذکر خیر کے سلسلے میں عظیم الشان فقید المثال سلام یا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کانفرنس بسمنٹ بار روم ایوان عدل سول کورٹ لاہور میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سخاوت کا بحر بیکراں تھے۔ سخاوت میں آپ کے وقت میں آپ کا کوئی ثانی نا تھا آپ کے در سے کبھی کوئی سوالی خالی نہیں گیا اگر آپ کے پاس وقتی طور پر دینے کے لیے کچھ نا ہوتا تو آپ قرض لے کر بھی سوالی کی حاجت پوری کرتے مگر کسی کو خالی نا لوثاتے اس وجہ سے اکثر آپ مقروض رہتے کانفرنس کی صدارت بانی و مرکزی چیئرمین امام حسن کونسل پاکستان گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی سچیاری نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ پیر ناصر عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی حجۃالاسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی موسوی زیب سجادہ دربار عالیہ بھکی شریف منڈی بہاوالدین ومرکزی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید عباس علی گیلانی زیب سجادہ دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ پیر میاں محمد شہباز شطاری زیب سجادہ دربار عالیہ حضرت بابا شاہ عنایت قادری پیر سید محمد فہد گیلانی زیب سجادہ دربار عالیہ بیدیاں روڈ لاہور پیر سید فرخ عالم گیلانی زیب سجادہ آستانہ عالیہ فاضلیہ والٹن محمد احسان مغل بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس عرفان حیات باجوہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن میاں طاہر منیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سینئر نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن پیر منصور اقبال گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ صدر امام حسن کونسل پاکستان یونٹ لاہور ہائیکورٹ۔ چوہدری محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن بابر مرتضی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ امیدوار برائے صدر لاہور ہائیکورٹ پروفیسر پیر ظہیر احمد جلالی نائب صدر سنٹرل پنجاب امام حسن کونسل پاکستان پیر آف اوگالی شریف ابوالحامد پیر محمد امیر سلطان ہاشمی چشتی قادری صدر شمالی پنجاب پیر سید اخلاق حسین شاہ گیلانی زیب سجادہ دربار عالیہ صادق آباد پیر محمد قاسم قطب شاہی کھوکھر مرکزی چیف خلیفہ دربار عالیہ سید جلال الدین شاہ بخاری اوچ شریف بہاولپور بابا محمد شفیق مجاہد بٹ چیئرمین جمعیت علمائے پاکستان نیازی صوفی چاند رانا محمد انعام عباس نوشاہی قادری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جنرل سیکرٹری امام حسن کونسل پاکستان یونٹ لاہور ہائیکورٹ رانا محمد امجد فاروق جوائنٹ سیکرٹری ضلع لاہور انمول گوہر علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ علامہ پیر فامق بلال کاظمی سیالوی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب سید محمد قاسم شاہ گردیزی زیب سجادہ دربار عالیہ شاہ گردیز مغلپورہ میاں محمد طاہر انقلابی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری امام حسن کونسل پاکستان و مرکزی سینئر وائس چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب و ہم آہنگی ملک شہباز احمد مرکزی سیکرٹری عالمی امور ممتاز ملک اینکر پرسن ایف ایم 95 و پنجاب رنگ صاحبزادہ میاں امان اللہ چوغطہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت میاں مودا سرکار رحمتہ اللہ قمر شاہد میو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ امیدوار برائے نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیر محمد کرم شاہ حلیمی سجادہ نشین دربار عالیہ پیر امیر علی شاہ معروف نعت خواں ساجد رضا قادری سید شفاعت علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پروفیسر ذوالفقار احمد نقشبندی ودیگر نے خصوصی خطاب کیا لاہور کے معروف صحافی امام حسن کونسل پاکستان کی ہردلعزیز شخصیت پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندہ ابرار احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعاء مغفرت کی گئی کانفرنس میں علماء کرام مشائخ عظام اور کارکنان امام حسن کونسل پاکستان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شرکاء کی تواضع لنگر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سے کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے