تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

اسلام آباد/ کراچی (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر براۓ انسانی حقوق شیریں مزاری سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد میں اہم ملاقات، ملاقات میں سندھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مسائل پر گفتگو، حلیم عادل شیخ نے سندھ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیرین مزاری کو آگاہ کیا گیا، حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، سندھ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، تھر پارکر میں دودو بھیل کے قتل کے واقعے پر پرامن مظاہرین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کا آئین ہر شہری کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن سندھ میں پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حق سچ لکھنے پر صحافیوں کو زد کوب کر کے قتل کرا دیا جاتا ہے، سندھ پولیس انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سندھ میں کاروکاری، تشدد سمیت دیگر واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے، حلیم عادل شیخ نے شیریں مزاری کو دورہ سندھ کی دعوت، شیریں مزاری نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد سندھ کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے