تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے آر جی ٹینس ٹورنامنٹ عون الرضا نے جیت لیا، کھلاڑی ملک و قوم کا سر مایہ ہوتے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر عبدالرشید کیہر

اے آر جی ٹینس ٹورنامنٹ عون الرضا نے جیت لیا، کھلاڑی ملک و قوم کا سر مایہ ہوتے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر عبدالرشید کیہر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اے آر جی گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج رزاق آباد کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اس ٹورنامنٹ میں کالج کے بہت زیادہ تعداد میں پروفیسرز نے حصہ لیا۔ فائنل میچ (ڈی پی ای) عون الرضا اور پروفیسر عباس علی شاہ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں (ڈی پی ای) عون الرضا نے 11-6 اور 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڈیوں میں اسناد تقسیم کیے گئے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی رزاق آباد کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الرشید کیہر نے کہا کہ کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور آخر میں کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ میں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس ٹورنامنٹ سے طلباء کی کثیر تعداد محظوظ ہوئی۔ آخر میں پروفیسرز اور طلباء کو ریفریشمنٹ بھی دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے