تازہ ترین
Home / Home / دوست ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت  (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)

دوست ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت  (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)

دوستی اک انمول رشتہ ہے۔ دوست وہ انسان ہوتا جس سے اک انسان اپنے دل کی ہر بات کرتا ہے کوئی راز دوست سے راز نہیں ہوتا۔ہر اچھے برے وقت میں دوست ہی تو ساتھ ہوتا ہے۔اک دوست کا سہارا انسان کو سب سے بڑا سہارا لگتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہےکہ جس زندگی میں دوست نہ ہو وہ زندگی پھیکی ہوتی ہے۔
یہ تو تھی عام انسان کی دوستی۔ اب بات ہے اک مومن کے دوست کے۔ اک مومن کا دوست بھلا کیسا ہوتا ہے۔ اک مومن کا دوست اسے انگلی پکڑ کر چلاتا ہے۔ گرنے لگے تو تھام لیتا ہے۔ نا امید ہونے لگے تو لاتقنطوا کی رسی پکڑا دیتا ہے۔ تنہائی محسوس کرنے لگے تو حَسْبُنَااللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کا انعام عطا کر دیتا ہے۔
مومن کا دوست تو ایسا ہے جو رات کے پچھلے پہر جب دنیا کا ہر ذی روح نیند کی آغوش میں ہوتا ہے وہ اس کو تب بھی نہیں بولتا اس کی آہیں سننے اس کے دکھ ،اس کی تکلیفیں دور کرنے کی خاطر آسمان دنیا کا رخ کرتا ہے۔
اس ایک اللّٰہ کی دوستی سچی باقی سب سراب ہے۔انسان ساری زندگی اس دھوکے میں گزار دیتا ہے کہ فلاں اس کا دوست ہے فلاں شخص کو اس سے بڑی محبت ہے وہ جان تک نچھاور کرنے کو تیار ہے۔ لیکن جب وقت آتا ہے دوستی کے اصل امتحان کا دوست کی مدد، اس کی غم گساری کا تو لاکھوں مجبوریاں راستے کی رکاوٹ بن جاتی ہیں اور پھر انسان ایسا ٹوٹتا ہے کہ جوڑ کی امید بھی نظر نہیں آتی۔ ایسا تو ہونا ہی ہوتا ہے کیوں کہ امیدوں کی وابستگی کی جگہ غلط ہوتی ہے ایک انسان کبھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتا دوستی کی سارے تقاضے نہیں نبھا سکتا۔ اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
ترجمہ:”اور تمہارا اللّٰہ تعالیٰ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار۔”(البقرة:107)
جہانوں کے رب کا فرمان اس کا وعدہ غلط ہوسکتا ہے۔ نہیں ہو سکتا الحمد للّٰہ۔ جب اس نے فرمایا کہ تمہارا اللّٰہ کے سوا کوئی دوست نہیں تو ہو بھی نہیں سکتا۔ کیا کوئی ایسا دوست ہو سکتا ہے جو ہر وقت آپ کا رونا دھونا دیکھے ہر وقت آپ کے دکھ اور آہ و پکار کو سنتا رہے، آپ کے غموں کا مداوا کرے۔ جو پیارسے یہ کہے اِنِّیْ قَرِیْب (بے شک میں قریب ہوں)
کل من علیھا فان ویبقی وجه ربک ذالجلال والاکرام۔(المزمل)
(اس پر جو بھی ہے سب کچھ فنا ہونے والا ہے اور تیرے رب کی ذات جو عظمت اور بزرگی والی ہے باقی رہ جائے گی)۔
یہ ہے ایک مومن کے دوست کی شان۔
سبحان اللّٰہ ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے