کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) سندھ کے سابق صدر، کنوینر، تحریک ختم نبوت کے سیکریٹری اور ہر دل عزیز سماجی رہنما رئیس احمد قریشی نے پاسبان میں شمولیت اختیار کرلی۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل حیدرآباد کے مطابق رئیس احمد قریشی کی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی حیدرآباد کے صدر محمد ارشد آرائیں سے پبلک سیکریٹریٹ حیدرآباد میں ملاقات ہوئی۔ رئیس احمد قریشی جمعیت علمائے پاکستانی (نورانی) میں گذشتہ پچاس سال سے دینی، سماجی اور سیاسی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاسبان کی دیہاتوں کی وڈیرہ شاہی اور شہروں کی لٹیرا شاہی کے خلاف جدو جہد قابل تحسین ہے۔ اس موقعہ پر ارشد آرائیں نے بزرگ رہنما رئیس احمد قریشی کو پاسبان میں خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دلایا کہ ان جیسے سینئر اور تجربہ کار ساتھی کی آمد سے پاسبان کی جدو جہد مزید مضبوط اور توانا ہوگی اورپاسبان کو ایسے تجربہ کار رہنماؤں کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ انشاء اللہ پی ڈی پی بہت جلد حیدرآباد کی یک بڑی سیاسی و سماجی تنظیم بن کر سیاست کے میدان میں منظر عام پر آئے گی۔ اس موقع پر پاسبان حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری سید زاہد شاہ، اکرم عباسی، ندیم اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراونڈ اسٹاف میں راشن بیگز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ مکمل
https://www.nopnewstv.com/second-phase-of-distribution-of/