جیکب آباد (نوپ نیوز) وفاقی وزیر محمد میاں سومرو، سید فاؤنڈیشن اور کراچی اسپورٹس فورم کے تحت جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہ کھلاڑیوں اورگراونڈ اسٹاف میں راشن بیگز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں جیکب آباد میں 200 راشن بیگز مستحق خاندانوں اور دوسرے مرحلے میں مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو مستحق کھلاڑیوں کی فیملیز کیلئے 200 راشن بیگز حوالے کئے گئے اس ضمن میں مرکزی تقریب وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی اس موقع پر ہاکی، جوڈو، جمناسٹک، باکسنگ، ملاکھڑا، کوڈی کوڈی، ونجھ وٹی، سافٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، جوجسٹو ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سمیت جیکب آباد میں سومرو ہاؤس کے مینیجر راشد احمد کلہوڑو، سید فاؤنڈیشن کے نمائندے فراز اعجاز، کراچی اسپورٹس فورم کے خلدون راجہ، عبدالسبحان اور ذوالفقار احمد بھی موجود تھے دریں اثناء سید فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور ان کی فیملی کے شکرگذار ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے موجودہ صورتحال میں اندرون سندھ کے بے روزگار اور مالی مشکلات سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں اور آرگنائزر تک راشن بیگز پہنچانے میں ہم سے بھرپور تعاون کیا اور انسانیت کی خدمت کے اس کارخیر میں سید فاؤنڈیشن اور کراچی اسپورٹس فورم کی بھرپورمعاونت فرمائی سید وسیم ہاشمی نے مزید کہا کہ مجموعی طورپر چار مرحلوں کے دوران ابتک 1500 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم کاعمل مکمل کیا گیا ہے اس ضمن میں فصیح الدین سید فیملی سمیت دیگر صاحب ثروت شخصیات کی سرپرستی اور معاونت سے مستحقین میں راشن بیگز کی تقسیم کے دائرہ کار کو کراچی کے علاوہ اندرون سندھ تک وسیع کیا گیا ہے پانچویں مرحلے میں حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سے تعلق رکھنے والے مستحق کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی فیملیز کیلئے راشن بیگز کی تیاریوں کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ راشن بیگزکی تقسیم کے ساتھ ساتھ بے روزگار ہونے والے کھلاڑیوں کی مدد کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نثار احمد صدیقی کی رحلت شعبہ تعلیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ایس ایم منیرسرپرست اعلیٰ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
https://www.nopnewstv.com/the-demise-of-ni…hmed-siddiqui-is/