لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ (بھلر) ایڈووکیٹ کی ماڈل ٹاؤن لاہور رہائشگاہ پر ملاقات جس میں ملکی و سیاسی صورتحال سمیت اہم تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کو ملک بھر میں ایک منظم اور فعال جماعت بنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے تاجر طبقے کی طرح مزدور اور محنت کش بھی اس ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جب تک مزدور خوشحال نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آئندہ وفاقی بجٹ میں مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پیکج کا اعلان کریں گے۔ حمزہ شہباز نے کہا میرے علم میں ہے کہ آپ نے بہت سے اداروں میں یونین کی شکل میں پورے پاکستان میں لیبرونگ کہ فعال منعظم کیا ہے اس سے اداروں اندر ہمارے لیبرونگ کے ورکر اپنے ملازم ساتھیوں اور عوام کے لئے بہتر ریلف دیں گے۔ لیبر ونگ تو مدد پارٹی کے بعد سے بڑی ونگ ہے میں جٹ صاحب آپ کو اور آپ کی ٹیم اتنے کم عرصے میں لیبرونگ کو تناور درخت بنانے پر شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ اِن شاء اللہ لیبر ونگ کے ورکروں کے ساتھ ہیں۔ اداروں کے اندر جو لیبر ونگ کے یونینز ہیں اور جہاں ابھی تک نہی وہاں جلد قائم کریں اور ان کو کہیں کہ اداروں سے عام لوگوں کو ریلف میں ہر ممکن مدد کریں کیونکہ ہم عوام خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔