Home / اہم خبریں / بلوچستان کے 19 محکموں میں 17 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں

بلوچستان کے 19 محکموں میں 17 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بلوچستان کے 19 محکموں میں ساڑھے 17 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، آڈٹ رپورٹ میں ساڑھے 4 کروڑ روپے کے فراڈ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی، آڈیٹر جنرل پاکستان نے صوبے کے مالی سال 17-2016ء کے بجٹ کے 144 ارب روپے کی رقم کا آڈٹ کیا، جس میں 17 ارب 43 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ کے دوران 5 ارب 57 کروڑ روپے کا ریکارڈ ہی پیش نہیں کیا گیا۔ صوبے کے 29 محکموں میں مالی اصولوں اور دیانت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اربوں روپے کے اخراجات کئے گئے، آڈٹ رپورٹ میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں میں 3 ارب 90 کروڑ روپے اور سرکاری وصولیوں میں ایک ارب روپے کے ہیر پھیر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ صحت، ایس اینڈ جی اے ڈی، زراعت، لائیو اسٹاک اور کھیل کے محکموں میں قومی خزانے کو ساڑھے 4 کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں مالیات پر کنٹرول بہتر بنانے اور بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے