کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹیرز کے صدر شیخ عمر ریحان نے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے تحت کورنگی میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارک کے قیام کو انسان دوست اور ماحول دوست اقدام قرار دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل اور ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ پارک کسی بھی شہر کی زینت ہوتے ہیں اور ترقی یافتہ شہروں میں انہیں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی کچرہ کنڈیوں اور میدانوں میں پارک بنوانا اچھا اقدام ہے، ہم نے کورنگی صنعتی علاقے میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کروا کر شہرکو خوبصورت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن کورنگی میں شجر کاری اور ضلعے کی بہتری کے لیے متحرک کردار ادا کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن نے کہا کہ کورنگی میں واقع مہران ٹاؤن میں کچرہ کنڈی کی جگہ شہریوں کے لئے پارک انتہائی ناگزیر تھا۔ اس موقع پر انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع ہی پر روزانہ پارک کو پانی کی فراہمی کے احکامات دیے اور بچوں کے لئے جھولوں کی تنصیب کیلئے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ نے اس موقع پر کہا کہ صحت مند معاشرے میں پارکوں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور صحت مندانہ سرگرمیوں اور اس کے فروغ کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر انفارمیشن شکیل دھلوی نے مہمانان گرامی کو عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے پروجیکٹ کے بارے میں معلومات اور ٹرسٹ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر عالمگیر ٹرسٹ کے چیئرمین چودھری نثار احمد، جنرل سیکریٹری شمیم احمد چاندنہ اور ریحان یاسین بھی موجود تھے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اسمارٹ لاک ڈاؤن کی نظر ہونے والی تمام بند مارکیٹیں جمعہ سے کھول دی جائیں گی۔ چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ
https://www.nopnewstv.com/all-closed-markets-that/