تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کارکنان صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم رکھتے ہوئے تنظیمی کام کو تیز کردیں۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کارکنان صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم رکھتے ہوئے تنظیمی کام کو تیز کردیں۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم رکھتے ہوئے تنظیمی کام کو تیز کردیں، پاکستان سنی تحریک نے انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، دو اعلیٰ قیادتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے دہشتگرد اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہینگے، انصاف کی بالادستی اور فوری فیصلوں سے دہشتگردوں کو قانون کے دائرے میں رہ کر انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے، ملک کے خلاف سازش اور دہشتگردی کرنیوالے لالچی اور انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا یہ فساد برپا کرکے انسانیت کا خون بہاکر استحصالی قوتوں تقویت پہنچاتے ہیں، اہلسنت امن پسند اور محب وطن ہیں حکومت محب وطن قوتوں کو آگے لائے تاکہ دہشتگردی کا سیاسی طور پر بھی خاتمہ کیا جاسکے، پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ملکی سلامتی کے اداروں کی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں ہے، دنیا میں اگر امن قائم ہوا ہے تو پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ کر دہشتگردوں کا قلع قمع کیا ہے، کارکنان اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تنظیم کے منشور کو گلی گلی گھر گھر پھیلائیں، کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں پی ایس ٹی اور اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن نے غریبوں اور مستحقین میں اپنی مدد آپ کے تحت گھر گھر راشن تقسیم کرکے مثالی کردار ادا کیا ہے، ہمیں خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلاتفریق آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا، سیاست عوامی خدمت اور مسائل حل کرنے کا عندیہ دیتی ہے، عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے منہ چرانے والے کسی طور بھی سیاسی نہیں ہوسکتے، عوام کو معاشی خوشحالی دلانا اور ملک کے استحکام امن و سلامتی کیلئے جدوجہد کرنا ہی اصل سیاست ہے، بھارت استحصالی قوتوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے سازش اور دہشتگردی کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تحت ڈسٹرکٹ کمیٹی، سیکٹر کنوینرز، یو سی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے عوام کے درمیان میں رہ کر عوامی خدمت کو شعار بنایا جائے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام میں شعور اور بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورنگی میں ماڈل پارک کا قیام قابل تحسین اقدام ہے، ڈپٹی کمشنر کورنگی ضلعے کی بہتری کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں، صدر کاٹی شیخ عمر ریحان اور دیگر کا تقریب سے خطاب
https://www.nopnewstv.com/establishment-of-model-park/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے