تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسمارٹ لاک ڈاؤن کی نظر ہونے والی تمام بند مارکیٹیں جمعہ سے کھول دی جائیں گی۔ چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی نظر ہونے والی تمام بند مارکیٹیں جمعہ سے کھول دی جائیں گی۔ چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی نظر ہونے والی تمام بند مارکیٹیں جمعہ سے کھول دی جائیں گی۔ برائے نام لاک ڈاؤن کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دیکر کراچی کے تاجروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔ مارکیٹیں بند کرنے سے معیشت کو نقصان اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ناموں سے لاک ڈاؤن کرنے کے بجائے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ تاجر اربوں روپے نقصان برداشت کرنے کے باوجود حکومتی ریلیف کے منتظر ہیں۔ نقصانات کا ازالہ کرنے کے بجائے تاجروں کو مزید پریشانی میں مبتلا کیا جارہا ہے۔ حکومت جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں بچوں کی لڑائی کے باعث جھگڑا 1 شخص کلہاڑی کے وار سے جبکہ 2 اشخاص لاٹھی لگنے سے زخمی
https://www.nopnewstv.com/a-fight-broke-out/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے