Home/اہم خبریں/نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 7 کے میچزکے دوران پولیس اہلکاروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 7 کے میچزکے دوران پولیس اہلکاروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد
کراچی (نوپ نیوز) ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل-7 میچز کے دوران تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پولیس اہلکاروں کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے کہا کہ اہلکاروں کی پرخلوص فرض شناسی اور مستعدی کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد پر امن طریقے اور کامیابی سے ممکن ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: طلبہ یونینوں کی 38 ویں برسی ہے اور کوئی فاتحہ پڑھنے والا بھی نہیں۔ الطاف شکور چیئرمین پی ڈی پی https://www.nopnewstv.com/it-is-the-38th-anniversary
اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوز نے فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ اپنی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور وہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ 5650 سے زائد پولیس اہلکاروں نے مستعد اور پیشہ وارانہ انداز میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی، کراچی ایئرپورٹ، روٹ، پریکٹس گراؤنڈز، ہوٹلزاور دیگر مقامات پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ایس ایس یو کے1200کمانڈوزسمیت سیکیورٹی ڈویژن کے1700، ٹریفک پولیس کے1500، ریپڈ رسپانس فورس کے250، اسپیشل برانچ کے500 اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔