تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

سکھر (نوپ نیوز) سکھر انسداد دہشت گردی عدالت میں جے یو آئی کے رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کورٹ کے جج آنند رام نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں فریق ملزمان کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، سرکاری گواہان پولیس عملداروں کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، عدالت میں فریادی فریق کے مولانا طاہر محمود سومرو، طارق سومرو، حافظ عبدالحميد مہر، وکیل اطہر عباس

یہ بھی پڑھیں۔ پولیس سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اختیار واپس لیا جائے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری https://www.nopnewstv.com/fine-from-the-police

سولنگی، سید حماد اللہ شاہ، مولانا محمد صالح انڈھڑ و گواہان شریک ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی، عدالت میں ملزمان فریق کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، واضح رہے کہ 7 سال قبل جے یو آئی کے رہنما سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس زیر سماعت ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے تحت عید ملن پارٹی، مستقبل میں ہونے والے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔گیا- سیکریٹری ریحان اکرم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) )کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے تحت عید ملن پارٹی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے