Home / اہم خبریں / کورونا ویکسین لگانے سے پہلے ویکسین لگوانے والے افراد کی ہسٹری لی جائے۔ عوام کا مطالبہ

کورونا ویکسین لگانے سے پہلے ویکسین لگوانے والے افراد کی ہسٹری لی جائے۔ عوام کا مطالبہ

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کورونا ویکسین لگانے سے پہلے ویکسین لگوانے والے بندے کی ہسٹری لی جائے۔ عوام کا مطالبہ۔ کس کو کون سی ویکسین لگائی جائے ذمہ دار ڈاکٹر تجویز کر دے۔ ویکسین کے متعلق جو بھی شکوک و شبہات ہیں انکو کلیئر کیا جائے۔عوام مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کے متعلق مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور حکومت کی طرف سے بھی کچھ ویکسین کا کہا گیا ہے کہ فلاں فلاں افراد کو نہیں لگانی مگر کورونا ویکسینیشن سینٹرز پر تعینات عملہ بنا کچھ معلومات لیے ویکسین لگائے جارہا ہے جوکہ عوام کو شکوک و شبہات میں ڈال رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سائنو فارم ویکسین کے متعلق حکومت نے اب آگاہ کیا کہ 60 سال زائد عمر کے افراد کو سائنو فارم نہ لگائی جائے۔ جن کو بخار ہو انکو بخار ختم ہونے کے بعد لگائی جائے۔ جنکا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو انکو نہ لگائی جائے۔ جو افراد آئسولیشن میں ہوں آئسولیشن کی مدت گزارنے کے بعد لگائی جائے۔جنہوں نے قلیل مدتی مدافتی دوائیں کھائی ہوں وہ دوا ختم ہونے کے اٹھائیس دن بعد ویکسین لگوائیں۔ جنہوں نے کوئی پیوند کاری کروائی ہو وہ تین ماہ بعد لگوائیں۔ جنہوں نے کیمیوتھراپی کروائی ہو وہ اٹھائیس دن بعد لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی
https://www.nopnewstv.com/dr-khalid-mahmood-soomro ‎

حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، دل کے امراض اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کو سائنو فارم نہ لگائی جائے۔ اسی طرح دیگر ویکسینز کا بھی شروع میں بتا دیا جاتا کہ کون سے ویکسین کونسے افراد لگوا سکتے ہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو بندہ ویکسین لگوانے جائے اسکی ہسٹری لی جائے اور ذمہ دار ڈاکٹر کی تجویز پر اسکو ویکسین لگائی جائے۔ یہ کہاں کا قانون ہے کہ جو بھی آئے کوئی بھی ویکسین لگا دی جائے۔عمر رسیدہ لوگوں کو بھی سائنو فارم لگائی جارہی ہے۔ حکومت فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور کورونا ویکسینیشن سنٹرز پر تعینات عملے کو اس بات کا پابند بنائے کہ ویکسین لگانے سے پہلے بندے کی ہسٹری لی جائے۔ اور تمام سنٹرز اور دیگر زرائع ابلاغ پر اشتہاری مہم چلائی جائے کہ کونسے افراد کونسی ویکسین لگوائیں اور کونسی نہ لگوائیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے